کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب زون کی جانب سے تحریک آزادی میں جانوں کے نزرانے پیش کرنے والے شہداء اور تازہ لہو پیش کرنے والے نوجوان شہید نعیم بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 23:41

کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب زون کی جانب سے تحریک آزادی میں جانوں کے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) رپورٹ(حافظ عرفان کھٹانہ ) کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب زون کی جانب سے تحریک آزادی میں جانوں کے نزرانے پیش کرنے والے شہداء اور تازہ لہو پیش کرنے والے نوجوان شہید نعیم بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ستر سالہ جبر سے جلد آزادی کیسے ممکن ہے؟ اس موضوع پر مختلف پارٹیوں کے سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی ۔فیصل آکاش نے ہدیہ نعت پیش کی۔نظامت کے فرائض راجہ محمد یونس نے سر انجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل ریاض احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پر امن مارچ کے مظاہرین پہ شیلنگ اور فائرنگ کی گئی ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں سرینگر میں ہمارے نوجوان ہندو بنیہ کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظار نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نعیم بٹ شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہم ہر حال میں دشمن کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔محمود بٹ نے کہا ہمارا سب کچھ کشمیر کی آزادی پہ قربان ہے ہم سب پاکستان کے قدر دان ہیں .نثار شاہ نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کشمیر کی آزادی تک چین نہیں لے گی آزادی ہماری منزل ہے۔اصغر قریشی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔

ملک حمید نے کہا کہ گورنمنٹ آف کشمیر لائن آف کے کنڑول کے متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔فیصل آکاش نے کہا کہ ہم سب نعیم بٹ شہید کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔راجہ رشید نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنا محاصرہ کرنا ہو گا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے کیا کیا اور کیا کر رہیں ہیں ہمیں اپنی تاریخ کو یاد رکھنے کے ساتھ نوجوان نسل کو بھی تاریخ سے متعارف کروانا ہے۔

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کشمیر کی آزادی کے لئے ہر فورم پہ اپنی آواز بلند کرے گی پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے کے لئے حاضر ہے ۔ملک اعجاز اعوان نے کہا کہ نعیم بٹ وطن عزیز کے لئے خود کو قربان کر کے چلے گے ہیں آزادی کی خاطر انہوں نے بھی اپنی جان پیش کر دی ہم کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے آج ہم سب کو اس پہ غور وفکر کرنا ہو گا آزادی اسی صورت ممکن ہوگی جب ہماری صفحوں میں اتحاد ہو گا۔

راجہ محمد یونس نے کہا ہم ستر سال سے قربانیاں دیتے آرہے ہیں اور دیتے رہیں گے کشمیر شہداء کی دھرتی ہے میرا سگا بھائی چھ ماہ سے لا پتا ہے اسی طرح کئی ماوں کے لال سالوں سے لاپتا ہیں آزادی ہماری منزل ہے آزادی ہمارا حق ہے ہم سب اللہ تعالی سے دعاگو ہیں اللہ تعالی ہمیں ثابت قدم رکھے ہیں۔آمین

متعلقہ عنوان :