پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بحرین میں بھی ۷۸ واں یوم پاکستان کے موقع پر پُروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 23:41

پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بحرین میں بھی ۷۸ واں یوم پاکستان ..
منامہ بحرین (اردو پوائنٹ نمائندہ خصوصی نبیل ایوب) پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بحرین میں بھی ۷۸ واں یوم پاکستان کے موقع پر پُروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا، ان تقریبات میں سب سے منفرد تقریب پاکستان کلب میں منعقد کی گئی کیونکہ یہ ایک فیملی نائٹ تھی اس میں بہت ساری فیملیز نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اس تقریب کے مہان خصوصی پاکستان سفارتحانہ بحرین کے ویلفیئر اتاشی سعد بن رفیق تھے۔

اس تقریب میں ملّی نغمے، ٹیبلوز اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، پاکستانی سکول بحرین کے طلباء نے ملّی نغموں پر پرفارم کرکے خوب داد وصول کی۔ اس تقریب میں مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بحرین کے اُردُو حلقہ ادب کے اُفق پر چمکنے والے شعراء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں سرِ فہرست ریاض شاہد، اقبال طارق، احمد میر پاشا، سمیع اللہ، اسد اقبال، سعید سعدی اور رخسار ناظم آبادی تھے۔

اس مشاعرے میں ایک نظم جو سب کے دلوں کو چھُو گئی وہ "مرے وطن کی بہاریں حسین زندہ باد زمانے بھر میں ہیں یہ بہترین زندہ باد سدا بلند رہے پرچمِ ہلال ترا تری بلندی پہ صد آفرین زندہ باد لعینِ دہر ہے جس نے کہا ہے مردہ باد مرا وطن ہے مرا ہر یقین زندہ باد" ریاض شاہد صاحب کا کلام تھا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام خاضرین کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کہا ہم سب کو مل کر وطنِ عزیز کی تعمیر وترقی میں حصّہ لینا ہوگا اور ہم کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا۔

تقریب کے آخر میں تقریب کے میزبان وائس چیئرمین پاکستان کلب افضل بھٹی، جنرل سیکرٹری قاری سمیع، جوائنڈ سیکرٹری شبیر احمد، انٹرٹینمنٹ سیکرٹری قیصر ندیم نے کثیر تعداد میں موجود فیملیز کا شکریہ ادا کیا۔ نیز تقریب میں پاکستان کلب کی جانب سے پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام تھا۔