پاپوآ نیوگنی کے قریب شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ہفتہ 24 مارچ 2018 23:10

پاپوآ نیوگنی کے قریب شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پورٹ مورابے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) پاپوآ نیوگنی کے قریب شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کو آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز پاپوآ نیوگنی کے علاقے راباؤل سے 180 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ اطلاعات ہیں کہ یہ زلزلہ زمین میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کسی تباہ کن سونامی کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔