ہماری کوشش تھی فائنل کراچی میں منعقد کیا جائے اور کل فائنل ہونے جا رہا ہے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

کل پاکستان کرکٹ اور کراچی کے کرکٹ شائقین کے لئے بڑا دن ہے ، مصباح الحق اور ڈیرن سیمی کے ہمراہ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:38

ہماری کوشش تھی فائنل کراچی میں منعقد کیا جائے اور کل فائنل ہونے جا رہا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ فائنل کراچی میں ہی منعقد کیا جائے اور کل فائنل ہونے جا رہا ہے، کل پاکستان کرکٹ اور کراچی کے کرکٹ شائقین کے لئے بڑا دن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع منعقدہ تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 3 کا فائنل کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیر ن سیمی بھی موجود تھے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آج کراچی خوب صورت لگ رہا ہے ہر شخص خوش اور پر جوش ہے ۔ہماری بھی کوشش یہی تھی کہ فائنل کراچی میں ہی منعقد کیا جائے اور آج فائنل ہونے جا رہا ہے ۔پی ایس ایل تھری کے لیئے کوریئر کمپنی نے بھی ہم سے بہت تعاون کیا اور بہت مدد کی خاص طور پر ایونٹ کی ٹرافی کو پاکستان لانے میں بھی انہوں نے ہی کردار ادا کیا اور ایئر پورٹ سے اسٹیڈیم تک جس طرح قافلے کی شکل میں ٹرافی لائے ہیں وہ پی سی بی کے لئے بھی بہت خوشگوار تجربہ رہا ۔بعد ازاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ میڈیا کے لئے خصوصی پوز بھی بنوایا ۔