پی ایس ایل فائنل کے لئے ڈانس ریہرسل کے دوران حادثہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:38

پی ایس ایل فائنل کے لئے ڈانس ریہرسل کے دوران حادثہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 میں نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران چیئرز اسٹیج پر ڈانس ریہرسل میں مصروف لڑکی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر پی ایس ایل فائنل کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر ہفتہ کی شام کو گرائونڈ میں بنائے گئے اسٹیج پر ایک ڈانس گروپ پی ایس ایل کے تھیم سانگ پر ریہرسل میں مصروف تھاجبکہ ساتھ ہی نیٹ سیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس شروع ہوگئی جس کے دوران بیٹسمین کا زوردار شارٹ ڈانس میں مصروف لڑکی کے پائوں پر لگا اور وہ گر گئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ اس کے بعد ریہرسل ختم کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :