آئی جی پنجاب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں حکومتی شخصیات اور پولیس افسران کی شرکت

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:35

آئی جی پنجاب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں حکومتی شخصیات اور پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر مذہبی امورزعیم حسین قادری، رکن قومی اسمبلی ریاض ملک،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلیمان، ایڈیشنل آئی جیز امجد جاوید سلیمی، عامر ذوالفقار، محمد طاہر، ابو بکر خدا بخش ،ذوالفقار حمید، سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس، کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ،سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید، مشتاق سکھیرا، میجر (ر) ضیاء الحق، سہیل خان، نسیم الزمان،عارف مشتاق، محمد عملیش سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :