ڈی سی گوجرانوالہ ٹیپو سہیل نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ،اصل حقیقت سامنے آ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 22:05

ڈی سی گوجرانوالہ ٹیپو سہیل نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ،اصل حقیقت ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء):ڈی سی گوجرانوالہ ٹیپو سہیل نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ،اصل حقیقت سامنے آ گئی۔تفتیشی ذرائع نے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کی وجہ خود کشی قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو دو روز قبل پر اسرار طریقے سے اپنے سرکاری گھر پر مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد انکی موت کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

کوئی اسے خود کشی قرار دے رہا تھا اور کوئی اسے قتل کہہ رہا تھا یہاں تک کہ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائنز میں مقتول کے ماموں کی جانب سے جو مقدمہ درج کروایا گیا وہ بھی قتل کی دفعات پر مشتمل ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ ٹیپو سہیل نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ،اصل حقیقت سامنے آ گئی۔تفتیشی ذرائع نے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کی وجہ خود کشی قرار دے دی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ شدید ذہنی دباؤ تھا اور سہیل ٹیپو نے 13 مارچ کو کمشنر گوجرانوالہ سے اپنی ذہنی حالت کا اظہار بھی کیا تھا۔ ڈاکٹر نے سہیل احمد ٹیپو کو ادویات کے ساتھ 14 روز آرام کی تجویز دی تھی۔