ملک اس وقت سو بلین ڈالر بیرونی قرضوں میں دبا ہوا ہے ، رحمان ملک

بڑھتے ہوئے بیرونی قرضے معیشت کیلئے کینسر کی صورتحال اختیار کرچکا ہے ،روپے کی قیمت میں تیزی سے کمی مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام جو پہلے ہی گوناں گوں مسائل کا شکار ہے مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی ،میری دعا ہے اللہ ہمیں اور ہماری حکومت کو بیرونی قرضے اتارنے کی طاقت و سمجھ عطا کرے ، رہنماپیپلز پارٹی

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:35

ملک اس وقت سو بلین ڈالر بیرونی قرضوں میں دبا ہوا ہے ، رحمان ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک اس وقت 100بلین ڈالر بیرونی قرضوں میں دبا ہوا ہے جو معیشت کیلئے کینسر کی صورتحال اختیار کرچکا ہے ، روپے کی قیمت میں تیزی سے کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام جو پہلے ہی گوناں گوں مسائل کا شکار ہے مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی ، بیرونی قرضوں میں اضافہ و معاشی بدحالی باعث تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جاگ جائو روپے کی تیزی سے گرتی قیمت کو روکو ورنہ مہنگائی میں ناقابل یقین اضافہ ہوگا ملک معاشی بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے اس سے بچنے کیلئے موزوں اقدامات اٹھائے جانے چاہیں بیرونی قرضوں میں اضافے و روپے کی قیمت میں تیزی سے مہنگائی کا سارا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا اور پہلے سے متعدد گوناں گوں مسائل کا شکار عوام مزید مہنگائی کے بوجھ میں دب جائے گی روپے کی قیمت میں تیزی سے گرنے سے معاشی ترقی کی شرح گرنے کے خطرات ہیں ملک اس وقت سو بلین ڈالر بیرونی قرضوں میں دبا ہوا ہے اور یہ معیشت کیلئے کینسر کی صورتحال اختیار کرچکاہے انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں اور ہماری حکومت کو بیرونی قرضے اتارنے کی طاقت و سمجھ عطا کرے

متعلقہ عنوان :