شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

نواز شریف کے لئے درمیانی راستہ نکالا گیا تو واضح ہو جائے گا کہ ان کے خلاف پلان کے تحت فوج اور عدلیہ کام کر رہی تھی، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:35

شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لئے درمیانی راستہ نکالا گیا تو واضح ہو جائے گا کہ ان کے خلاف پلان کے تحت فوج اور عدلیہ کام کر رہی تھی شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اشاروں کنایوں سے بات کرنا عام ہو گیا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی بات کر رہے ہیں جو نواز شریف کرتے ہیں وزیر اعظم اپنی سیاسی وفاداری کی بدولت دباؤ میں ہیں ان کے اپنے بارے میں بھی بہت سی باتیں گردش کر رہی ہیں انہو ںنے کہا کہ ملک کی معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درآمدات بڑھ رہی اور برآمدات کم ہو رہی ہیں حکومت پاکستان کو مشکل ترین حالات کی طرف لے گئی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی دفعہ ماحول گرم نہیں کیا وہ اکثر ماحول گرم کر دیتے ہیں اگر کوئی بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر یہ واضح ہو جائے گا کہ فوج اور عدلیہ نواز شریف کے خلاف پلان کے تحت کام کر رہی ہیں اسی لئے ان کے لئے کوئی راستہ نکالا جائے گا مگر ایسا کچھ ہو نہیں رہا انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کا اپنا مقام ہے شاید وہ کافی عرصے سے مطمئن نہیں تھے تاہم مسلم لیگ(ن) سے ان کی قربت ہے اور وہ آئندہ شہباز شریف کے کردار کا انتظار کریں گے ۔

۔