پی ایس ایل 3 ٹرافی کی تقریب رونمائی؛ ڈیرن سیمی کی حرکت نے قہقہے بکھیر دئیے

ٹرافی اٹھائے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان نے اشارہ کیا کہ ٹرافی ہماری ہے جس پر نجم سیٹھی نے بھی اشارے میں تائید کی، یہ سب دیکھ کر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 21:46

پی ایس ایل 3 ٹرافی کی تقریب رونمائی؛ ڈیرن سیمی کی حرکت نے قہقہے بکھیر ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء) :پی ایس ایل 3 ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ڈیرن سیمی کی حرکت نے قہقہے بکھیر دئیے۔ ٹرافی اٹھائے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان نے اشارہ کیا کہ ٹرافی ہماری ہے جس پر نجم سیٹھی نے بھی اشارے میں تائید کی، یہ سب دیکھ کر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی مرحلے کے دو میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے۔کل ہونے والے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،پی ایس ایل کی ٹرافی بھی کراچی پہنچ گئی جہاں اسکی تقریب رونمائی ہوئی۔پی ایس ایل 3 ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ڈیرن سیمی کی حرکت نے قہقہے بکھیر دئیے۔ ڈیرن سیمی نے ٹرافی تھامے میڈیا کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ٹرافی میری ہے تو اس پر ساتھ میں موجود چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی ٹرافی کا ڈیرن سیمی کی طرف اشارہ کر دیا کہ ٹرافی ان کی ہے۔ اس پر ہال میں موجود لوگوں نے قہقہے لگا دیئے۔وہاں مزید کیا ہوا ویڈیو دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :