صارفین کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کے سکینڈل کے بعد فیس بک شدید مشکلات کا شکار

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 21:29

صارفین کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کے سکینڈل کے بعد فیس بک شدید مشکلات ..
نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء):صارفین کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کے سکینڈل کے بعد فیس بک شدید مشکلات کا شکار ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فیسبک کے حصص میں 19مارچ کو 6 فیصد سے بھی زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ ایک سیاسی تحقیقی کمپنی کیمبرج اینالیٹکس کی جانب سے اس سوشل میڈیا سائٹ کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا اسکینڈل ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر فیس بک کے شیئر کی قیمت 176.80 ڈالر تھی جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 159.30 ڈالر تک پہنچ کر بند ہوئی۔یوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ اس سکینڈل کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے بھی فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈیلٹ فیس بک نامی مہم بھی چل رہی ہے۔