سونے کے شوقین پاکستانی ہو جائیں تیار

سونے کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 21:22

سونے کے شوقین پاکستانی ہو جائیں تیار
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء): سونے کے شوقین پاکستانی ہو جائیں تیار، سونے کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سونا ایک ایسی چیز ہے جو ضرورت بھی ہے اور آسائش بھی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی خواتین شادی بیاہ اور تقریبات کے موقع پر سونے کے زیوارات خصوصی طور پر پہنتی ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے سونا عام پاکستانی کی پہنچ سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 1348 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 49 ہزار 885 روپے کا ہو گیا جب کہ فی تولہ سونے کی قمیت 58 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔