سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کردیا

فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص ’’جمہوریت کا ارسطو‘‘ نہ بنے ، جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کی طرح وفاداریاں تبدیلی کیں، ان کوشریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یادہوں گے،ترجمان چوہدری نثار کا بیان

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:13

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ترجمان نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص ’’جمہوریت کا ارسطو‘‘ نہ بنے ، جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کی طرح وفاداریاں تبدیلی کی ہیں۔جاوید ہاشمی کے بیان پر رد عمل میں ترجمان سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی (ن)لیگ کے پلیٹ فارم کیلئے چودھری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں اور ان کوشریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یادہوں گے۔

انہوں نی(ن)لیگ میں آنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات دیئے تھے اور اب چودھری نثارپرالزام تراشی کررہے ہیں، جاویدہاشمی کوکوئی سیاسی پارٹی اپنانے کو تیارنہیں،الزام تراشی کرنیواکے چود ھری نثارکے حق میں اپنے بیانات کاجائزہ لیں، وہ بیان بازی کے بجائے اپنے ووٹرپرتوجہ دیں،جاویدہاشمی خوشامدمیں سچ اورحقائق کونہ جھٹلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی نے ماضی میں میرے حق میں بیانات بھی دیئے ان کا بھی جائزہ لیں ۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جیسے کارکنان کو قیادت سے دور رکھنے میں چودھری نثار کا مرکزی کردار رہا، چودھری نثار جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چودھری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا، مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔