اٹک،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اُس پر عمل کیا جارہا ہے،شیخ آفتاب احمد

سابقہ حکومتوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا،حلقہ بندیوں کی اکھاڑ پچھاڑ نہ اس سے پہلے عوام کے اور ہمارے درمیان حائل ہو سکی ہے اور نہ ہی آئندہ ہو نے دیں گے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:03

اٹک،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اُس پر عمل کیا جارہا ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اُس پر عمل کیا جارہا ہے شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے محمد نواز شریف اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں پاکستانی عوام اُن سے محبت کرتی ہے مسلم لیگ (ن) 2018کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیادپر جیتے گی عوام کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے ان خیالات کاا ظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائش گاہ اٹک میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اُس پر عمل در آمد کرتا ہوں ساری زندگی میں نے جھوٹے وعدے نہیں کیے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے ضلع بھر میں اربوں روپے کی لاگت سینکڑوں دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی سڑکیں بنائی گئیں دوردراز دیہاتوں کو بھی بجلی فراہم کی گئی ہمارا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے شریف برادران کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے محمد نواز شریف نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں جو کام اُس کی پاکستان میں تاریخ نہیں ملتی جب ہم اقتدار میں آئے تھے ملک میں توانائی کا بحران تھا دہشت گردی عروج پر تھی محمد نواز شریف کی پالیسیوں سے توانائی کا بحران ختم ہوا دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے گئے ان میں میٹرو بس ، ملک بھر میں موٹر وے بنائے گئے پاکستان کو سی پیک منصوبہ دیا اس منصوبے سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا سابقہ حکومتوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو سہولیات فراہم کیں اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا مسلم لیگ (ن) 2018کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنا پر لڑے گی کہ حلقہ بندیوں کی اکھاڑ پچھاڑ نہ اس سے پہلے عوام کے اور ہمارے درمیان حائل ہو سکی ہے اور نہ ہی آئندہ ہو نے دیں گے وہ جلد ہی حلقہ بندیوں کی غلط تقسیم کے خلاف الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے تا کہ اٹک کے عوام جنہوں نے انہیں چھ مر تبہ رکن اسمبلی منتخب کیا ان کے حقوق کا تحفظ کرسکیں اٹک کے حلقوں کو تحصیل جنڈ جیسے دور دراز علاقے کے ساتھ منسلک کر نا اٹک کے شہریوں کی تو ہین ہے 80 کلو میٹر پہاڑ ی راستہ کو عبور کر کے جنڈ کے ساتھ اٹک سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر علاقے کو لگا نا سمجھ سے با لاتر ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی صدر مقام سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر علاقوں کو تحصیل جنڈ میں شامل کر نے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی اور تر قی کا سفر متاثر ہو گا جو کسی صورت نہیں ہو نے دینگے الیکشن کمیشن میں جا ئیں گے اپنے حلقہ کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہماری خد مت کے راستے میں کو ئی سر حد اور حد بندی نہیں آتی، نئی حلقہ بندیوں میں این اے 55جو تحصیل اٹک اور حضر و پر مشتمل تھا اس کے ساتھ تحصیل حسن ابدال کو بھی ملا دیاگیا جبکہ اٹک کے بہت سارے حلقوں کو اٹک سے کاٹ کر تحصیل جنڈ میں شامل کر دیا گیا جس سے عوام کو مسائل کے حل میں شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑے گاالگ ہو نے والے حلقوں کو دوبارہ اپنے حلقہ میں شامل کر نے کے لئے الیکشن کمیشن میں جا رہے ہیں کیونکہ اٹک شہر سے چھ اور آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر مو جود دیہاتوں کو ستر سے اسی کلو میٹر دور تحصیل جنڈ کے ساتھ لگا نا عوا م کے ساتھ زیادتی کے متراد ف ہے حلقہ کے عوام کی خدمت بے لوث اور اولین فرض سمجھ کر کررہے ہیں2013کی الیکشن کمپین کے دوران عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ خلوص نیت اور قا ئد نواز شریف کی اٹک سے دلی محبت اور وفا داری کے سبب پورے کر رہے ہیں حلقہ کے 250سے زا ئد دیہاتوں میں ہر گھر کی دہلیز پرسو ئی گیس پہنچا دی ہے ،ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ضلع اٹک کی سیاسی تاریخ میں ہم نے اعلیٰ روایات قائم کر تے ہوئے اٹک ، حضرو کے حلقے سے با ہر تحصیل فتح جنگ اور حسن ابدال کے درجنوں دیہاتو ں کو بھی سو ئی گیس فراہم کی ہے ،250سے زائد دیہاتوں کو سو ئی گیس کی انتہائی قلیل مدت میں فراہمی یقینا ایک بہت بڑا امتحا ن تھا مگر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ اس کے کرم سے اور اٹک کی عوام سے محمد نوازشریف کی والہانہ محبت کے سبب وعدوں کی تکمیل کی۔