رائے ونڈ، راہنماء پیپلز پارٹی اشرف بھٹی کا صوبائی رہنماء محمد امین کے والد کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:02

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) ،رائے ونڈ پا کستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ء ضلع لاہور کی سابق صدر ثمینہ خالد گھرکی اوراشرف بھٹی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پاٹی کے اہم رکن جمیل خاں میئو اور مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ماسٹر محمد امین کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے ڈیرے بدوکی میں گئے اور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینٹ میں چیئر مین ،ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر سمیت کامیابی پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری،اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی فہم و فراست کا نتیجہ ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ2018ء کا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے، تمام ورکر ز اپنے اپنے حلقوں میں رکنیت سازی اور پرانے ورکروں کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پیغام دیں کہ ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب بنانا ہے اور انکاساتھ ہی پیپلز پارٹی کی حیات ہے ۔

متعلقہ عنوان :