23 مارچ یوم پاکستان مسلمانوں کی تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے، اختر حسین بادشاہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:02

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء مشیر وزیراعلیٰ صوبائی امید وار اختر حسین بادشاہ نے کہا کہ 23 مارچ عہد تجدید کا دن ہے،پاکستان پرعظم جمہوری جدوجہد کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہونے والا پاکستان مسلمانوں کی تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے،23 مارچ1940ء کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی،جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تحریک شروع کی اور سات برسوں کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی،جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی،اس دن آل انڈیا مسلم لیگ نے اے کے فضل حق جو بنگال کے وزیر اعلیٰ تھے کی قرارداد منظور کرکے یہ اعلان کیا کہ اب متحدہ ہندستان میں مسلمانوں اور ہندؤں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کا تصورتو علامہ اقبال نے بھی پیش کیا تھا،لیکن مسلم لیگ نے اس قرارداد کو منظور کرکے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کے لئے جدو جہد کا آغاز کیا جو سات سال کی جدوجہد کے بعد قیام پاکستان کی صورت سامنے آیا وہ ان خیالات کا اظہار 23مار چ کے حوالے سے مسلم لیگ ن ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل کار کنان اور میڈیا سے کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :