کراچی کی اہم سیاسی جماعت نے پی ایس ایل3 فائنل کے لیے بڑا اعلان کر دیا

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئےمختلف مقامات پراسکرین لگائی جائیں گی،پاک سر زمین پارٹی کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 20:42

کراچی کی اہم سیاسی جماعت نے پی ایس ایل3 فائنل کے لیے بڑا اعلان کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء): کراچی کی اہم سیاسی جماعت نے پی ایس ایل3 فائنل کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔پاک سر زمین پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئےمختلف مقامات پراسکرین لگائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی مرحلے کے دو میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے۔

کل ہونے والے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ایسے میں کراچی کی اہم سیاسی جماعت نے پی ایس ایل3 فائنل کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔شہریوں کو پی ایس ایل 3 کا فائنل دکھانے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کرنے کا اعلان کردیا۔پاک سر زمین پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئےمختلف مقامات پراسکرین لگائی جائیں گی۔اسکرینز ڈسٹرکٹ سینٹرل،کورنگی اورڈسٹرکٹ ویسٹ میں لگائی جائیں گی۔