پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:29

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی جہاں جوش خروش کے ساتھ شائقین کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہونگے تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے تحت کراچی کی مختلف مقامات پر اسکرینیں لگائی جارہی ہیں جن میں ڈسٹرکٹ سینٹر ل میں نارتھ ناظم آباد ، فائیو اسٹارچورنگی،لیاقت اباد نمبر 4 امجد صابری روڈ، نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی، نیو کراچی سندھی ہوٹل، وسیم نہاری،سرجانی میں کے ڈی اے فلیٹ سروسز روڈ، ڈسٹرکٹ کورنگی، گورنگی ٹاون میں سیکٹر 48سی مین ریاض چوکی یوسی 35، لانڈھی میں یوسی 21نزد بابو آرائیں ہوٹل، ملیر میں، جناح اسکوائرنزد لیاقت مارکیٹ، ڈسٹرکٹ ساوتھ رنچھورلائن میں بلوچ پارک،دلپسند سوئٹ مارکیٹ ، ڈسٹرکٹ ویسٹ ، اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک یوسی 28اورنگی ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :