سپریم کورٹ ، فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ کے قائم کیے گئے کمیشن کا سربراہ طلب

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:01

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ازخود کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فضائی آلودگی سے متعلق ہائیکورٹ کے قائم کیے گئے کمشن کے سربراہ کو طلب کر لیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ فضائی آلودگی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا سمجھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود کیس کی سماعت کی،سیکرٹری ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ،صنعتوں سے خارج ہونے والا دھواں اور شہریوں کے روز مرہ کے معمولات فضائی آلودگی کا باعث ہیں،انہوں نے عدالت کو فضائی آلودگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کی،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس پرلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قائم کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویز حسن سے رائے طلب کر لی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا سمجھا گیا تھا،چیف جسٹس نے آئندہ سماعت پر عدالتی کمیشن کے سربراہ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :