اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے درمیان تعلقات ختم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 19:57

اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے درمیان تعلقات ختم
اسلام آباد (اروپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24مارچ 2018ء) اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے درمیان تعلقات ختم ہو جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ن لیگ کی رہنما ماروی میمن کی جانب سے پارٹی قیادت کیخلاف تنقیدی ٹوئٹس کیے جانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماروی میمن نے ہفتے کے روز جو ٹوئٹس کی ہیں اس کے بعد شریف خاندان بہت بڑی مشکل میں گھر چکا ہے۔ ماروی میمن کی ٹوئٹس کا تعلق اسحاق ڈار کیساتھ کیے جانے والے سلوک سے ہے۔ ماروی میمن کی ٹوئٹس کا مطلب ہے کہ اسحاق ڈار اب شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ اسحاق ڈار اور شریف خاندان کی راہیں بظاہرہ جدا ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :