سندھ، پنجاب کےنصاب میں جمہوریت سےزیادہ آمریت کےفوائد گنوائےگئے،رضا ربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 19:31

سندھ، پنجاب کےنصاب میں جمہوریت سےزیادہ آمریت کےفوائد گنوائےگئے،رضا ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب کےنصاب میں جمہوریت سےزیادہ آمریت کےفوائد گنوائےگئے ہیں،میری تاریخ انڈس کلچر ہے عرب کلچر نہیں، آرٹیکل 251 کے نفاذ کی بات کی جائے تو لگتا ہے کہ وفاق خطرے میں آگیا۔ وہ آج آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرتقریب سے سینٹر حاصل بزنجونے بھی خطاب کیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ریاست سمجھ نہیں رہی کہ تعلیم کا محکمہ اب صوبوں کے پاس آگیا ہے۔ ریاست تعلیمی نصاب پر حاوی ہونا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ، پنجاب کےنصاب میں جمہوریت سےزیادہ آمریت کےفوائد گنوائےگئے ہیں۔ میری تاریخ انڈس کلچر ہے عرب کلچر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 251 کے نفاذ کی بات کی جائے تو لگتا ہے کہ وفاق خطرے میں آگیا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر حاصل بزنجونے کہا کہ مجھے کسی نے کہا رضا ربانی کو راضی کریں انہیں چیئرمین سینیٹ بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انقلاب کی تلاش میں عمران خان کے پیچھے لگ گئے۔ عمران کے پیچھے جانے والوں کو پتا چلا کہ یہ تو غلط آدمی ہے۔ حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا رضا ربانی استعفا دے کرگھر بیٹھ جائیں گے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گے۔