زمین سے محبت کرنے والا ہر فرد اس کی حفاظت کا عزم کرے،ارتھ آورکا مقصد آلودگی سے پہنچنے والے نقصان سے آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے، شہبازشریف کا ارتھ آورکے موقع پر پیغام

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:23

زمین سے محبت کرنے والا ہر فرد اس کی حفاظت کا عزم کرے،ارتھ آورکا مقصد ..
لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے محبت کرنے والا ہر فرد اس کی حفاظت کا عزم کرے اورارتھ آور ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ارتھ آور تمام مصنوعی روشنیوں کو بند کرکے قدرتی ماحول کیساتھ محبت کا اظہار کرکے منایا جاتا ہے اور ارتھ آورکا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے کیلئے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے وضع کردہ پالیسی پر موثر طریقہ سے عمل پیرا ہے۔

زمین کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ارتھ آور کا بنیادی مقصد توانائی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :