وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں لیاقت میموریل ہسپتال کی دوبارہ تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:21

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں لیاقت میموریل ہسپتال ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں لیاقت میموریل اسپتال کی دوبارہ تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کوہاٹ میں لیاقت میموریل اسپتال میں تین بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ترسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے لیاقت اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ نے چودہ کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل گمبٹ کمپلیکس کے منصوبے اور نو سو ستاسی ملین روپے کی لاگت سے ضمیر گل ڈیم کی تعمیرکا بھی افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے سرکٹ ہائوس میں تحریک انصاف کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :