صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ،صوبہ ترقی کریگا ،عوام تمام بنیادی ضروریات سے مستفید ہونگے ، پرویز خٹک

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:56

صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ،صوبہ ترقی کریگا ،عوام تمام ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس سے نہ صرف صوبہ ترقی کرے گا بلکہ صوبے کی عوام تمام بنیادی ضروریات سے مستفید ہونگے جبکہ اس سے قبل دیگر سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے صوبے کی عوام کو پسماندہ رکھا۔اور صوبے کو ترقی نہ کرنے دی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک مختصر سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کو ہر سہولت ایمرجنسی بنیادوںپر فراہم کی جائے گی۔تاکہ ملک کے قائم ہونے سے لیکر ابتک بنیادی سہولیات سے محروم چلے آنے والے لوگوں کے زخم پر مرہم رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں قوم کو ایک مسیحا ملا ہے۔جنہوں نے 70سالوں سے قوم کی بنیادیں ہلا دینے والے سیاستدانوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا عزم کر رکھا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہر کوئی ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا تھا۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگااب صرف عوام کی چلے گی۔پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں پر بلا تاخیر عمل کر رہی ہے ۔

جس سے عوام کو فائدہ اور خوشحالی نصیب ہوگی۔وزیر اعلٰی نے کوہاٹ میں ضمیر گل ڈیم کی تعمیر کے لیئے ایک ارب بارہ کروڑ روپے اور کوہاٹ کی دوسری نئی تحصیل گمبٹ کے قیام اور تحصیل دفاتر کی تعمیر کے لئیے چودہ کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔یوں ضلع کوہاٹ تحصیل گمبٹ سمیت تحصیل لاچی اور تحصیل کوہاٹ پر مشتمل ہو گیاجبکہ ہسپتال کی تعمیر پرایک کھرب چھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :