پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا ء نے بطور نیوز اینکر ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:56

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا ء نے بطور نیوز اینکر ذمہ داریاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا ء نے بطور نیوز اینکر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ماریہ ملک نامی خواجہ سرا ء نے نجی نیوز چینل سے بطور نیوز کاسٹر کرئیر کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کو اتنی اہم ذمہ داری دئیے جانے پر لوگوں نے نیوز چینل کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ماریہ ملک 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر نجی نیوز چینل پر خبریں پڑھتی نظر آئیں۔ نیوز چینل نے پہلی خواجہ سرا ء کو بطور نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی۔

متعلقہ عنوان :