ایف بی آر نے علی ترین کی آمدن کا آڈٹ شروع کردیا،اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:56

ایف بی آر نے علی ترین کی آمدن کا آڈٹ شروع کردیا،اثاثہ جات کی تفصیلات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی آمدن کا آڈٹ شروع کردیا،علی ترین کے 2012 کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علی ترین کا آڈٹ پاناما میں نام آنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے علی ترین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد علی ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر لودھراں سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا تھا اور انہیں شکست کا سامنا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :