خواجہ خواجگان حضرت معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے 806ویں عرس مبارک کی مناسبت سے رسم غسل حجرہ اعتکاف کا انعقاد

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء)محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام خواجہ خواجگان حضرت معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے 806ویں عرس مبارک کی مناسبت سے رسم غسل حجرہ اعتکاف کا انعقاد ہفتہ کے روز بر آستاں حضرت داتا گنج بخش ؒپر ہو ا ۔

(جاری ہے)

اس عظیم الشان تقریب میںڈاکٹر سیدطاہر رضا بخاری نے شرکت فرمائی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف دربار حضرت داتا گنج بخشؒ ،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد دربا رحضرت داتاگنج بخش ؒ ودیگر علماء و مشائخ ،عقیدت مندان اورسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔