حکومت اور اپوزیشن میں نئی جنگ چھڑنے کا امکان

حکومت اور اپوزیشن میں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اختلاف شدید ہونے کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 19:28

حکومت اور اپوزیشن میں نئی جنگ چھڑنے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء) :حکومت اور اپوزیشن میں نئی جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔نگران سیٹ اپ کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پرشدید اختلاف ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا سال ہے اور عام انتخابات کی تیاریاں آہستہ آہستہ عروج پر پہنچ رہی ہیں۔اس حوالے سے نگران سیٹ اپ کے لیے بھی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی خبر کے مطابق حکمران مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کا نگران وزیراعظم کے نام پر الیکشن کمیشن کی مداخلت کے بغیر اتفاق ہونے کا امکان ہے تاہم نگران وزراءاعلیٰ کے ناموں پر شدید تنازعات کی توقع ہے۔ نوائے وقت کی خبر کے مطابق جب مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے اس حوالے سے گفتگو کی گئی تو ان کا خیال تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا تاہم نگران وزراءاعلیٰ کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :