Live Updates

عمران خان کےپیچھےجانیوالوں کوپتا چل گیایہ توغلط آدمی ہے،حاصل بزنجو

کچھ لوگ انقلاب کی تلاش میں عمران خان کے پیچھے لگ گئے،میں نے کہا تھارضا ربانی استعفا دے کرگھر بیٹھ جائیںگے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گے۔آرٹس کونسل کراچی میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 19:26

عمران خان کےپیچھےجانیوالوں کوپتا چل گیایہ توغلط آدمی ہے،حاصل بزنجو
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2018ء) : نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ عمران کے پیچھے جانے والوں کو پتا چلا کہ یہ تو غلط آدمی ہے،کچھ لوگ انقلاب کی تلاش میں عمران خان کے پیچھے لگ گئے،میں نے کہا تھارضا ربانی استعفا دے کرگھر بیٹھ جائیںگے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گے۔وہ آج آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرتقریب سے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی خطاب کیا۔

سینیٹر حاصل بزنجونے کہا کہ مجھے کسی نے کہا رضا ربانی کو راضی کریں انہیں چیئرمین سینیٹ بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انقلاب کی تلاش میں عمران خان کے پیچھے لگ گئے۔ عمران کے پیچھے جانے والوں کو پتا چلا کہ یہ تو غلط آدمی ہے۔ حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا رضا ربانی استعفا دے کرگھر بیٹھ جائیں گے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ریاست سمجھ نہیں رہی کہ تعلیم کا محکمہ اب صوبوں کے پاس آگیا ہے۔ ریاست تعلیمی نصاب پر حاوی ہونا چاہتی ہے۔ سندھ، پنجاب کےنصاب میں جمہوریت سےزیادہ آمریت کےفوائد گنوائےگئے ہیں۔ میری تاریخ انڈس کلچر ہے عرب کلچر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 251 کے نفاذ کی بات کی جائے تو لگتا ہے کہ وفاق خطرے میں آگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات