پی ایس ایل ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچ گئی ،ْ سخت سکیورٹی قافلے کی شکل میں اسٹیڈیم لے جایا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:20

پی ایس ایل ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچ گئی ،ْ سخت سکیورٹی قافلے کی شکل ..
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پی ایس ایل ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچ گئی، ٹرافی کو سخت سکیورٹی میں قافلے کی شکل میں اسٹیڈیم لے جایا گیا ، اس موقع پر رینجرز ، پولیس اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں (آج) اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔