نیب نے مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:17

نیب نے مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ،ْسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگاکر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سابق صدر کیخلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا جس کے بعد شکایت کنندہ نے نیب کو ایک بار پھر خط لکھا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے شکایت کنندہ سے سابق صدر کے خلاف شواہد مانگ لیے ہیں جن کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :