نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سعد رفیق اور رانا مقبول کی ملاقات،

مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال پارٹی قائد نے وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کیلئے عوام دوست بجٹ بنانیکی ہدایت کر دی ،پارٹی امور بھی زیر بحث آئے

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:39

نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سعد رفیق اور رانا مقبول کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاًآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام دست بنایا جائے اور سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن اضافہ کیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ہدایت کی کہ سینئر وزرا ء کی مشاورت سے گائیڈ لائنز کے مطابق بجٹ تیار کیا جائے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے ملاقات کی ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔