کراچی،17ارب روپے کرپشن ریفرنس،ڈاکٹرعاصم

حسین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:25

کراچی،17ارب روپے کرپشن ریفرنس،ڈاکٹرعاصم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔دوران سماعت سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک اور احتساب عدالت نمبر 4 کے فاضل جج کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،، عدالت نے مزید کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کردی۔

ہفتے کو احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ایس ایس جی کے سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی، بشارت مرزا، اقبال زیڈ احمد اور دیگر پیش ہوئے۔۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرائی جس میں موقف اپنایا کہ میرے موکل ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔۔دوران سماعت ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سیکورٹی کے لئے انور سہتو کی جانب سے درخواست دائر کرانے پر اعتراض اٹھایا اور عدالت کے فاضل جج سے سوال پوچھا کہ یہ درخواست گزار کون ہے۔سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کے سوال پر عدالت مے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ آپ کو ہوتے ہو ہیں عدالت سے سوال پوچھنے والے،، اگر آپ کو کوئی اعتراض ہے تو لکھ کر دیں پوچھنے کا اختیار نہیں۔

۔عدالتی برہمی پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے انور سہتو کی درخواست پراعتراضات لکھ کرجمع کرائے۔۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ انور سہتو بتائے کہ اس پر کب، کس وقت اور کس نے حملہ کیا۔۔۔عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ انور سہتو نے سیکورٹی خدشات پر درخواست دائر کرائی تھی جس میں ڈی جی رینجرز، چیرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا تھا۔