پی ایس ایل فائنل ،15ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے ،سہیل انور سیال

ٹیم کوئی بھی جیتے لیکن جیت پاکستان کی ہو گی،وزیر داخلہ سندھ کی نیشنل اسٹڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:25

پی ایس ایل فائنل ،15ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے ،سہیل انور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران 15ہزار سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ٹیم کوئی بھی جیتے لیکن جیت پاکستان کی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم اور اردو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

سہیل انور سیال نے اردو یونیورسٹی گرائونڈ میں بنائے گئے پارکنگ ایریا کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ سندھ کے ہمراہ ایڈشنل آئی جی کراچی، بریگیڈیئر شاہد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنا وعدہ پوا کردیا اور پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں، آئی سی سی کے قانون کے مطابق سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

15 ہزار سکیورٹی اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے، ٹیم کوئی بھی جیتے لیکن جیت بالاآخر پاکستان کی ہو گی۔انہوںنے کہا کہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، 9 سال بعد کرکٹ بحال ہو رہی ہے میچ دیکھنے کیلئے وزیراعلیٓ سندھ سمیت دیگر شخصیات بھی اسٹیڈیم آئیں گی۔ سب مل کر میچ دیکھیں گے تو بین الاقوامی دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔