’’احسان سمجھیں ابھی مارشل لا کے ساتھ جوڈیشل لگایا ہے‘‘

آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ،(کل )پریس کانفرنس کرونگا‘ شیخ رشید کا چوہدری سرور سے مکالمہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:02

’’احسان سمجھیں ابھی مارشل لا کے ساتھ جوڈیشل لگایا ہے‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) شادی کی ایک تقریب میں پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری محمد سرور کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے جوڈیشل مارشل لاء کے بیان پر مکالمہ ہوا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ احسان سمجھیں ابھی مارشل لاکے ساتھ جوڈیشل لگایا ہے ، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس بیان کے حوالے سے آج ( اتوار) کو لاہور میں پریس کانفرنس کروں گا۔ چوہدری سرور نے شیخ رشید کی باتوں پر زبردست قہقہہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :