نوازشریف اپنی کار کر دگی کی وجہ سے عوام میں کھڑا ہے ،ْ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی ،ْ وزیر اعظم

دھرنے نہ دیئے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کر چکا ہوتا، جو کام کرتے ہیں وہی پیشیاں بھگتتے ہیں،مسلم لیگ (ن) مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے اصولوں پر ڈٹی رہی،پاکستان کی ترقی جمہوریت اور عوامی فیصلوں میں ہی مضمر ہے ،ْ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے فیصلے کو عوام نے آج تک قبول نہیں کیا، شہباز شریف کی پنجاب میں کارکردگی کی کسی دوسرے صوبے میں مثال نہیں ملتی ،ْموٹروے اور ننکانہ صاحب کا لنک بھی جلد مکمل کرلیا جائیگا ،ْشاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دریائے راوی پرنوتعمیرشدہ 612میٹر طویل رائے منصب علی خان کھرل پل کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:54

نوازشریف اپنی کار کر دگی کی وجہ سے عوام میں کھڑا ہے ،ْ جن علاقوں میں ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی کار کر دگی کی وجہ سے عوام میں کھڑا ہے ،ْ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی ،ْ دھرنے نہ دیئے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کر چکا ہوتا، جو کام کرتے ہیں وہی پیشیاں بھگتتے ہیں،مسلم لیگ (ن) مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے اصولوں پر ڈٹی رہی،پاکستان کی ترقی جمہوریت اور عوامی فیصلوں میں ہی مضمر ہے ،ْ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے فیصلے کو عوام نے آج تک قبول نہیں کیا، شہباز شریف کی پنجاب میں کارکردگی کی کسی دوسرے صوبے میں مثال نہیں ملتی ،ْموٹروے اور ننکانہ صاحب کا لنک بھی جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دریائے راوی پرنوتعمیرشدہ 612میٹر طویل رائے منصب علی خان کھرل پل کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ جڑانوالہ روڈ پرواقع اس پل پر کام کا آغاز گذشتہ حکومت کے دور میں شروع ہوا تاہم یہ منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا۔موجودہ حکومت نے اس پل کی تعمیر کوترجیحات میں شامل کیا اور اس کیلئے مطلوبہ فنڈزکی فراہمی کو یقینی بنایا ،جس کے نتیجے میں یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

رائے منصب علی خان کھرل پل کی تعمیر علاقے کے لوگوں کادیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کیا گیا ہے۔پل کی تعمیر سے دریاکے آر پار دونوں طرف رہائش پذیر لوگوں کو دریاعبور کرنے میں آسانی ہوگی۔قبل ازیں لوگ بوٹ پل کے ذریعے پل کو کراس کرتے تھے اور مون سون کے موسم میں سیلاب کے باعث پل کو عبور کرنا ناممکن ہوجاتا تھا،جس کے باعث مسافروں کو پل کے دوسری طرف جانے کیلئے طویل سفر طے کرنا پڑتا تھا۔

یہ پل اوکاڑہ اور جڑانوالہ کے درمیان مختصرراستہ فراہم کرے گا۔پل کی تعمیر سے دریا کے دائیں طرف جی ٹی روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولت حاصل ہوگی اور بھاری ٹریفک کو جڑانوالہ ، ننکانہ صاحب،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ اور سرگودھا کے اہمزرعی اور صنعتی مراکز تک رسائی حاصل ہوگی۔بعد ازاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتدار کی ہوس رکھنے والے لوگ نہ عوام کی خدمت کرتے ہیں اور نہ ملک کی، عوام فیصلہ کرے گی کہ کارکردگی دکھانے والے لوگ چاہئیں یا گالی دینے والے، ہم نے خلوص نیت کے ساتھ کام کیا اور ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، نواز شریف اگر عوام کے درمیان کھڑا ہے تو صرف اپنی کارکردگی کی وجہ سے، جن علاقوں میں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، ہم نے ملک کو لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نجات دلا دی ہے، گیس درآمد کر کے قلت پر قابو پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کارخانوں کو بلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے،عوامی خدمت وہی کرتا ہے جس کے دل میں خلوص ہو، مسلم لیگ(ن) نے مشکل حالات کے باوجود پانچ سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، مسلم لیگ(ن) نے ثابت کر دیا کہ عوام کی خدمت سے روکا نہیں جاسکتا، حکومت ٹوٹنے کے مخالفین کے تمام دعوے دم توڑ چکے ہیں، اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جاتی تو آج حالات مزید بہتر ہوتے، دھرنے نہ دیئے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کر چکا ہوتا، جو کام کرتے ہیں وہی پیشیاں بھگتتے ہیں،مسلم لیگ (ن) مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے اصولوں پر ڈٹی رہی،پاکستان کی ترقی جمہوریت اور عوامی فیصلوں میں ہی مضمر ہے، عوام خود فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو رکھنا ہے اور کس کو گھر بھیجنا ہے،خدمت کی سیاست صرف مسلم لیگ (ن) نے کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے فیصلے کو عوام نے آج تک قبول نہیں کیا، شہباز شریف کی پنجاب میں کارکردگی کی کسی دوسرے صوبے میں مثال نہیں ملتی، عوام نے نواز شریف سے متعلق فیصلہ قبول نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سندھ کے عوام بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کا وزیراعلیٰ شہباز شریف ہو، سید والا اور دیگر میں گیس کی فراہمی کیلئے کام شروع ہوگیا ہے،موٹروے اور ننکانہ صاحب کا لنک بھی جلد مکمل کرلیا جائیگا، ننکانہ صاحب میں گورونانک یونیورسٹی علاقے کی ضرورت اور حق ہے،(ن)لیگ کا فیصلہ ہے کہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنائی جائیگی ،ْ ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف سے متعلقہ معاملات جلد حل کریں گے۔