نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت (پرسوں) تک ملتوی

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:46

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت (پرسوں) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں ( پیر) تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان سے جیل میں تفتیش کی جارہی ہے۔عدالت نے پیر کے روز ملزمان کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔قلعہ گجر سنگھ پولیس نے از سر نو تفتیش کرنے کی اجازت لے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :