(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا ‘ اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:46

(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا ‘ اعجاز احمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے اور عمر ان خان وزیر اعظم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خادم اعلیٰ جنوبی پنجاب کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے تخت لاہور کو بچانے کے لئے یہاں اجاڑ دئیے ہیں ،صوبے کی عوام تعلیم ، صحت ، پانی ، علاج سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہے ،کسان اور مزدور طبقہ کچل کر رہ گیا ہے ، پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے پسے ہوئے طبقات کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا ہے ۔