سپریم کورٹ کی طرف سے اعتزاز احسن پر عائد جرمانہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمع کرادیا

آپ نے جرمانہ بھرنے سے انکار کیا تھا جس پر میرے بیٹے نے کہا کہ تایا جی کے پیسے میں جمع کرائوں گا‘ ثاقب نثار

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:46

سپریم کورٹ کی طرف سے اعتزاز احسن پر عائد جرمانہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سپریم کورٹ کی طرف سے معروف وکیل اعتزاز احسن پر کیا گیا جرمانہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمع کرادیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت میں اعتزاز احسن پر کیے گئے جرمانے کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو 10ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا وہ جمع کروا دیا ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے عملے کو جرمانے کی رسید اعتزاز احسن کو دینے کی ہدایت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے عدالت کی طرف سے کیا گیا جرمانہ بھرنے سے انکار کردیا تھا جس پر میرے بیٹے نے یہ جمع کرایا، میرے بیٹے نے کہا کہ تایا جی کے پیسے میں جمع کرائوں گا۔