بیس سال بعد سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آیا ہوں

1999ء کے مارشل لاء میں نواز شریف پر اس منصوبے کیوجہ سے بھی کیس بنایا گیا تھا‘ شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:43

بیس سال بعد سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آیا ہوں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاسٹ کیبل کے جدید پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ میں 20سال بعد سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آیا ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں کاانفرا سٹراکچر اوربائی لاز دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے شرکاء کو بتایا کہ 1999ء میں جب مارشل لاء آیا تو نواز شریف پر یہ کیس بھی بنایا گیا تھا کہ انہوںنے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی ہے ۔