پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ،ْبلاول بھٹوزرداری

پیپلز پارٹی بہترین معاشی پالیسیاں بنائے گی اور ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ،ْچیئرمین پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:40

پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی اور بہترین معاشی پالیسیاں بنائیگی جس سے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پا کراس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارزرداری ہائوس میں آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اور لارڈ کونسلر میئر ٹاون کیتھلی یوکے چوہدری محمد ناظم حسین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پوری قوت صرف کرنے کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی کا جذبہ کم نہیں کر سکی کشمیری عوام آج بھی پاکستان کا قومی دن اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور اپنے شہدا ء کے جنازے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں بھارتی حکومت انسانیت سوز مظالم ڈھائے کے باوجود ناکامی کا شکار ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر روزانہ بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لیں مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشااللہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے ۔اقتدرار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انکی تحریک آزادی کے لیے بڑی خدمات ہیں کشمیر ی تارکین وطن برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین پر دبا ڈالیں کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں آپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ھونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی عہدیداران دن رات محنت سے کام کریں تاکہ پیپلزپارٹی زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکے اس سلسلہ میں گاؤں گاؤں اور قریہ پھیل جائیں پیپلزپارٹی عوام کی تائید و حمایت تاریخ ساز کامیابی حاصل کر یگی۔