پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کو انجام تک پہنچایا جائے ،ْرضا ربانی کا مطالبہ

جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر متحد نہیں ہوں گے، اٴْس وقت تک ملک میں آئین و قانون کی بلادستی ممکن نہیں ،ْ سابق چیئر مین

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:40

پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کو انجام تک پہنچایا جائے ،ْرضا ربانی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اگر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں بھی آتے تو اس صورت میں بھی ان کا ٹرائل ہونا چاہیے کیونکہ مقدمے کو ان کی غیر حاضری میں بھی چلایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کے خلاف غداری کیس کو چلایا جائے گا تو اس سے مستقبل میں مارشل لاء اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کا راستہ روکا جاسکتا ہے لہذا یہ بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں 18ویں ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 6 کے حوالے سے قانون سازی کی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر متحد نہیں ہوں گے، اٴْس وقت تک ملک میں آئین و قانون کی بلادستی ممکن نہیں اس لیے سب کو مل کر اس مقصد کو پورا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :