پارٹی کے خلاف بیان دینے والے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں

چوہدری نثار اب (ن)لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ،ْ پرویز رشید اب سابق وزیر داخلہ کو ،ْانٹرویو

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:38

پارٹی کے خلاف بیان دینے والے  یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔