جان بولٹن پاکستان کیلئے نرم پالیسی کے حق میں ہیں ،ْبھارتی اخبار

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:38

جان بولٹن پاکستان کیلئے نرم پالیسی کے حق میں ہیں ،ْبھارتی اخبار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ اختیار کرنے کے حق میں رہے ہیں۔

اپنے انٹرویوز میں جان بولٹن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہئے تھا تاہم اسے اس وقت مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور اگر اس پر زیادہ دبائو ڈالا گیا تو اس کے خطرات موجود ہیں کہ خود پاکستان ایسا دہشت گرد ملک نہ بن جائے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :