نواز شریف جلا وطنی اختیار کریں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:38

نواز شریف جلا وطنی اختیار کریں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے ،ْوہ ہر چیز کا سامنا کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں تھا اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چند دن کا استثنیٰ مل جاتا اور وہ لندن آکر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرلیتے، بیمار کی عیادت کرنا انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں خود بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے جائوں گا۔