سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:38

سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے اور سندھ میں کیا کر رہا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات انہوں نے ایک صحافی کے سوال کہ ’’چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں‘‘ کے جواب میں کہی۔

(جاری ہے)

ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کردیں گے۔اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں،عدالت نے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے جس میں پنجاب اور ملٹری کے ڈاکٹرز ہوں گے۔