سینئر اداکارہ زیبا شہناز چھٹیاں منانے کیلئے لندن روانہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:31

سینئر اداکارہ زیبا شہناز چھٹیاں منانے کیلئے لندن روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سینئر اداکارہ زیبا شہناز چھٹیاں منانے کیلئے لندن روانہ ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ زیبا شہناز لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ اپنے بھائی کے ہاں قیام کریں گی۔

(جاری ہے)

زیبا شہناز ایک ماہ تک لندن میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ وہاں کے تاریخی مقامات کی سیرو تفریح بھی کریں گی ۔ اس حوالے سے زیبا شہناز کا کہنا ہے کہ مسلسل مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ محسوس کر رہی تھی اور ویسے بھی اپنے بھائی سے ملاقات کو ایک وقت گزر گیا تھا اور چھٹیاں گزارنے کے بہانے اپنے بھائی اور دیگر عزیز و اقارب سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :