فرانس کی سپر مارکیٹ میں داعشی جنگجوکا حملہ،دوافرادہلاک ،12زخمی

حملہ آور نے آٹھ افرادکو یرغمال بھی بنایاتاہم فورسزنے آپریشن کرکے بازیاب کرالیا،مزید تفتیش جاری

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے آٹھ افرادکو یرغمال بنا لیا اورفائرنگ کرکے دوافرادکو ہلاک جبکہ 12کو زخمی بھی کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر کاکاسن میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنا لیا تاہم بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں انہیں آزاد کرا لیا گیا۔

۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق اس کارروائی میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے ۔اس حملہ آور نے آٹھ افراد کو یرغمال بنایا تھا جبکہ اس نے ایک پولیس افسر کو گولی سے نشانہ بھی بنایا۔اس حملہ آور نے انتہا پسند گروپ داعش سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پیرس میں استغاثہ نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق داعش سے ہے۔ فرانس میں ماضی میں بھی ایسے دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے اس مغربی یورپی ملک میں سکیورٹٰ ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :