بورے والا:سات گاڑیوں پر سوار سالگرہ پارٹی منانے کے لیے جانے والے 15/20منچلے نوجوانوں کا الائیڈ سکول کے سامنے شراب کے نشے میں غل غپاڑہ ،

ہوائی فائرنگ ،سکول کا سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہسپتال منتقل پولیس کی بھاری نفری نے گھیرا ڈال کر 15ملزموں کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ، تین گاڑیاں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:39

بورے والا:سات گاڑیوں پر سوار سالگرہ پارٹی منانے کے لیے جانے والے 15/20منچلے ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) سات گاڑیوں پر سوار سالگرہ پارٹی منانے کے لیے جانے والے 15/20منچلے نوجوانوں کا الائیڈ سکول بورے والا کے سامنے شراب کے نشے میں غل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ ۔فائرنگ سے الائیڈ سکول کا سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہسپتال منتقل ۔پولیس کی بھاری نفری نے گھیرا ڈال کر 15ملزموں کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا اور تین گاڑیاں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

واقعات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ الائیڈ سکول بنگلہ نہر روڈ پر 7گاڑیوں میں سواز ملزمان اپنی گاڑیوں سے نکل کر شراب کے نشے میں شور شرابہ اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں الائیڈ سکول کا سیکورٹی گارڈ محمد اشرف گوجر دونوں پائوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید کی ہدایت پرتھانہ سٹی ، تھانہ ماڈل ٹائون اور تھانہ صدر کے ایس ایچ اوز اور بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور گھیرا ڈال کر 15ملزمان ارسلان صفدر کھوکھر ،محمد آصف سکنہ مجاہد کالونی ،عامر صفدر کھوکھر سکنہ پی بلاک ،عادل مصطفیٰ سکنہ 169/9-Lچیچہ وطنی ،اویس سعید ،شاہد علی پٹھان سکنہ 443ای بی ،رانا امان سکنہ ایم بلاک ،محمد علی علوی سکنہ این بلاک ،احسن علی آرائیں ،محمد شاہد آرائیں سکنہ ہائے Hبلاک ،عمر فاروق بھٹی ،عامر جاوید اعوان ،مبشر پٹھان ،ابدال عرف مانا جٹ سکنہ گلشن رحمان ،علی رضا کھوکھر ،بلال ارشاد آرائیں سکنہ فیض کالونی ،محمد اسد جٹ سکنہ 435ای بی کو موقع سے گرفتار کر کے وقوعہ میں زیر استعمال تین گاڑیاں کار نمبر LEB5438سوزوکی ڈبل کیبن ڈالہ نمبری LEB8387اور سوزوکی کاربلا نمبری قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 149,148,337-H2,324ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء تھانہ سٹی پولیس نے مجاہد کالونی میں مہندی کی تقریب میں آتشبازی کرتے ہوئے چار نوجوانوں ایاز سہیل ،بلال آرائیں ،شاہد رائواورمنظور احمد سکنہ مجاہد کالونی کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 286,285ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :