چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ گلاب دیوی ہسپتال کادورہ، مریضوں کی شکایات سنیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:17

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ گلاب دیوی ہسپتال ..
لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال کادورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کو دیکھ کر گاڑی روک لی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ہسپتال میں داخل نہ کرنے والے مریض نے چیف جسٹس کو شکایت جس پر چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے مریض کو فوری داخل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جب ہسپتال پہنچے تو انتظامیہ گلاب دیوی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو یونیورسٹی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ داخلے سے محروم ہوئے ان کے لئے اضافی سیٹس دی ہیں، بہترین میرٹ کے حامل بچوں کو داخلہ دیں گے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں کہا کہ دو طرح کے کالجز ہیں جن کا معیار ہم نے بہتر کرنا ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تجاویز پیش کی ہیں کہ ہمیں میڈیکل کالجز کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا انتظامیہ بچوں کو میرٹ پرداخلہ دے، 8 لاکھ 50 ہزار معقول فیس رکھی ہے اس سے بڑھنی نہیں چاہئے۔

متعلقہ عنوان :